سردار ایاز صادق سے ممتاز سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ممتاز سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی جس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، امت مسلمہ کو اپنے اختلافات کو بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں،امت مسلمہ کو متحد ہونے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کے پیغام کو عام کرنے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں،آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے،امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل اتحاد بین المسلمین اور یکجہتی میں مضمر ہے،پاکستان عالمی سطح پر امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اتحاد بین المسلمین اور اور اسلام کی حقیقی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایوان کا دورہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed