اداکار گووندا اپنے ہی ریوالور کی گولی سے زخمی

بھارتی میڈیا  کی پورٹس  کے مطابق اداکار گووندا اپنی رہائش گاہ پر گولی لگنے کے وقت اکیلے تھے۔ گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہوئے۔ اداکار  کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اسپتال سے جاری پیغام میں گووندا کا کہنا تھا کہ  اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پرستاروں، والدین اور گورو کی دعاؤں نے مھجے بچا لیا ہے۔

مجھے گولی لگی تھی لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے۔ میں ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

گووندا کو گولی لگنے کا واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا ۔ گووندا کے مینجر ششی سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔
ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا۔ گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔

گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔ گووندا کی مقبول  فلموں میں آنکھیں (1993)، راجا بابو (1994)، قُلی نمبر 1 (1995)، دیوانہ مستانہ (1997)، دُلہے راجہ (1998)، بڑے میاں چھوٹے میاں (1998)، اناڑی نمبر 1 (1999) اور جوڑی نمبر 1 (2001) شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed