7 ستمبر کو یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منانے’ سرکاری چھٹی کی قرار داد منظور

سینیٹ نے 7ستمبر کو یوم ختم نبوت کے طور پر سرکاری سطح پر منانے اور سرکاری چھٹی کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پیر کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا اجلاس مقررہ وقت سے 8منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔سینیٹر عطاالرحمن نے قرارداد پیش کی کہ 7ستمبر 1974کا تاریخی دن جس دن جس دن پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا کی یاد میں مناتے ہوئے: یہ دیکھتے ہوئے یہ دن بلاشبہ نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس دن مسلمانوان کی طویل جدوجہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوئی یہ احساس کرتے کہ ان تاریخی لمحات کو اجاگر کرنا ناگزیر ہے لہذا سینیٹ آف پاکستان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ یہ دن سرکاری سطح پر نایا جائے اور اس دن کو قومی سطح پر چھٹی کا اعلان کیا جائے۔قرار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین نے سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed