عید میلاد النبیۖ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

شعیب جمیل

عید میلاد النبیۖ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی بازاروں،گلیوں،بڑی بڑی عمارتوں اور مساجد کو سجایا گیا ہے اور چراغاں کیا گیا ہے برقی قمقموں سے بیشتر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے آج عام تعطیل ہوگی صبح کا آغاز 21 تو پوکی اسلامی سے ہوگا جس کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی جائیں گی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ تقریبات کااہتمام بھی کیاگیاہے سرکاری و غیر سرکاری عمارت میں چراغاں کیا گیا ہے پشاور سمیت صوبے پر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعیناتی مختلف مقامات پر کر دی گئی ہے روایتی اور تاریخی جلوس میلاد چوک سے شروع ہوگا جو مختلف راستوں سے گزرکر قصہ خوانی بازار میں اختتام پذیر ہوگا جہاں پر علما کرام خطاب کریں گے پشاور سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث تمام اداروں کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed