کیٹی بولٹر اور ہیتھر واٹسن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیرس(نمائندہ خصوصی)

انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار کیٹی بولٹر اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ہیتھر واٹنس پر مشتمل برطانوی جوڑی پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔کیٹی بولٹر اور ہیتھر واٹسن پر مشتمل برطانوی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بیٹریز حداد مایا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی پر مشتمل برازیلین جوڑی کو شکست دی۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار کیٹی بولٹر اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ہیتھر واٹنس پر مشتمل برطانوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیٹریز حداد مایا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی پر مشتمل برازیلین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3ـ6 اور 4ـ6سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح برطانوی جوڑیکا مقابلہ اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed