مہنگائی نے معیشت کابیڑاغرق کردیاہے،امجد سلیم بٹ

نعمت اللہ

مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیاہے جبکہ موجودہ بجٹ میں ٹیکسز کی مدمیں اضافے سے عوام اور تاجربرادری کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیاہے ٹیکسز اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے مہنگائی سے ہرشہری اور ہرکاروباری شخص بری طرح متاثر ہوا ہے ۔فروٹ کا کاروبار کو تباہی کے دہانے پہنچ چکاہے عوام کے پاس کپڑے اور سبزی خریدنے تک کے پیسے نہیں بچے ہیں حکومت کو چاہیے کے عام آدمی کے ساتھ ساتھ تاجربرادری کوزیادہ سے زیادہ سہولیات دے تاکہ تاجرسکھ کا سانس لے سکے ان خیالات کا اظہار سابق صدر فروٹ مندی امجد سلیم بٹ نے ”روزنامہ کسوٹی ”کو انٹرویودیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں کو شدید اذیت سے دوچار کردیاہے پہلے جس دکاندار کا بل 10ہزار روپے ماہانہ آتاتھا اب اس کے پیچھے 50ہزار تک کے بجلی کے بلز کے مد میں آتے ہیں اس کے ساتھ دکانوں کے کرایوں میں بھی دگنا اضافہ ہوچکاہے دکاندار بلز اور کرایہ دینے کے لئے قرض پے قرض لئے جارہاہے اور قرضوں میں ڈوبتا جارہاہے کئی تاجروں نے تو مہنگائی سے تنگ آکر کاروبار ہی چھوڑدیاہے انہوں نے کہا کہ حکومت گیس اور بجلی بلوں کی مد میں ٹیکسز پر جابرانہ فیصلے مسلط کر رہی ہے یہی صورتحال برقرار رہی تو تاجروں کو کاروبار بند کرنا پڑیں گے امجد سلیم بٹ نے کہا کہ حکومت کاروباری حضرات کو سہولیات دیں تاکہ عوام کو بھی ریلیف مل جائے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر کو اگر ایک چیز مہنگا مل رہاہے تو کیسے وہ اسے سستے ریٹ پر بچیا جائے حکومت تاجروں کو ریلیف دے تاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آجائے ۔تما م سٹیک ہولڈرز بیٹھ کر ملک کی مسائل کا حل نکالیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed