اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلی کے پی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی9 میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی اور عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔علی امین نے اپنی درخواست میں مقف اختیار کیا کہ آفیشل مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا لہذا وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے علی امین کے تھانہ آئی 9 میں جاری وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ منسوخ کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ شراب برآمدگی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال رانجھا نے کی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور اور ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے 342 کے سوالنامے کا جواب جمع نہ کروایا جاسکا، وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور رہنما رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب، شبلی فراز، علی نواز اعوان و دیگر کی جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست ملتوی کردی۔ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنماوں کے وکیل بابر اعوان ، راجہ ظہور ایڈووکیٹ اور سردار مصروف ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم مبشر لطیف کی گرفتاری چاہیے؟ افسر نے بتایا کہ نہیں چاہیے گرفتاری۔ بعد ازاں عدالت نے کرنل(ر)عاصم کو روسٹرم پر بلاتے ہوئے دریافت کیا کہ آپ اتنے عرصے سے کہاں رہے ہیں؟ آپ کی ضمانت 25 مئی کو خارج ہوئی ، آپ نے کب فائل کی جس میں آپ نے کہا کہ مجھے گرفتار کرلیا گیا تھا؟







