جوڈیشل کمیشن کی سپریم کورٹ میں خالی نشستوں پر 3 ججز کی تعیناتی کی سفارش

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، اس کے علاوہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی کے نام کی بھی سفارش کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو بھی سپریم کورٹ لانے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے ججز کے نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed