پشاور صدر میں آٹھ دن سے بجلی کی خرابی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجا ج شہریوں نے شاہراہ بند کر دی ۔ گذشتہ روز صدر بازار میں شہریوں کا طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقہ کے مکینوں نے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے مرکزی صدر روڈ بلاک کر دیا ہے ۔اس دوران مقامی پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے بعد روڈ کھول دیا گیا ۔مظاہرین نے واپڈا والوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بازار میں پرانا سسٹم بحال کر دیا جائے تاکہ آئے روز بجلی کی بندش سے چھٹکارہ مل سکے ۔ مظاہرین کی قیادت بازار کے صدر حاجی شوکت اور عروا جہانگیر کررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر میں ایک دن سے بجلی غائب ہے ۔ جب ہم واپڈا والوں سے شکایت کرتے ہیں وہ ہمیں کہتے ہیں کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا کام ہے جب ہم کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمارا کام نہیں ہے ۔ مظاہرین مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کوحل کر دیا جائے بصورت دیگر ہم مزید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔