شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سنٹرل اکیڈمی آف فائن آرٹس اور ایس سی او سیکرٹریٹ کے ساتھ ملکرآرٹ نمائش کا انعقاد کررہی ہے، جس کیلئے عنوان ”شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ”رکھا گیاہے ۔ جس میں شرکت کیلئے پاکستانی بچوں اور نوجوان فنکاروںکو بھی دعوت دی گئی ہے ، جس میں وہ اپنی پینٹنگز اور فن پارے مقررہ تاریخ تک جمع کروا سکتے ہیں’ اس نمائش میںپانچ سے سولہ سال تک کے درخواست گزار شرکت کرنے کے اہل ہونگے ۔ اس حوالے سے مزید معلومات چائنہ ونڈیو کی ویب سائٹ www.chinawindow.com.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔