گلابی نمک کی کمپنی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پشاور میں گلابی نمک کا کاروبار کرنے والی کمپنی کو تین روز کے اندر اندر دفتر خالی کرنے کے نوٹس کو معطل کردیا اور اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا فاضل بنچ نے گزشتہ روز نعمان محب ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر جی اے فرینڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو جن ووک لی کے رٹ کی سماعت کی۔ رٹ میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ کمپنی خیبر پختنو خوا میں ایک کاروباری کمپنی کیحیثیت سے رجسٹرڈ ہے جو باقاعدہ طور پر ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی ادائیگی کرتی ہے انہوں نے عدالت کوبتایا کہ مذکورہ کمپنی گلابی نمک کو دوسرے ممالک کو درامد کرتی ہے تاہم اسی دوران انہوں نے ایک این جی او کے لئے بھی درخواست دی تاکہ یہاں کے لوگوں کی معاشی صورت حال کوبہتر کیا جا سکے اور اپنے طور پر کچھ اقدامات اٹھائے جا سکے تاہم این جی او کی رجسٹریشن سے متعلق انکی درخواست مسترد کردی گئی اور انہیں باقاعدہ طور پر وفاقی وزارت داخلہ سے ایک تحریری مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں قرار دیا گیا کہ ان کا کمپنی کاروبار غیرقانونی ہے لہذا اس کو ختم کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed