وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد مدمقابل ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے کاغذات وصول کیے۔
سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد کے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔
بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور اسکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات قواعد وضوابط کے مطابق درست قرار دے دیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب 26 فروری کو صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہو گا۔
دوسری جانب میڈيا سے گفتگو میں ن لیگ کی عَظمیٰ بخاری نے کہاکہ وہ فتنہ فساد پارٹی سے تحمل کی توقع رکھتی ہیں، یہ بتادوں کہ یہ پنجاب اسمبلی ہے، بنی گالا یا زمان پارک نہیں۔
انہوں یہ بھی کہا کہ مریم نواز نے کابینہ سے متعلق اپنا ہوم ورک کر رکھا ہے۔
2 تبصرے. Leave new
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?