الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کا سندھ میں الیکشن کمشن ملازمین ک وفات پر اظہار افسوس

صوبائ الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا شمشاد خان نے سندھ کے ضلع کشمور میں گیس لیکیج کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 4 ملازمین کی المناک وفات گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج ایک رحلت پانیوالے ملازمین کی ایصال ٹواب کے لئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جوائنٹ صوبائ الیکشن کمشنر ایڈمن عزیز بہادر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ظہیر احمد سہیتھو ، نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، تمام افسران و سٹاف نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ وفات پانے والوں میں الیکشن آفیسر، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک سب اسسٹنٹ شامل ہیں۔صوبائ الیکشن کمشنر نے اور جوائنٹ صوبائ الیکشن کمشنر اپنے پیغام میں مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ۔ آخر میں مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے اجتماعی دعا کی گئ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed