میلبرن ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز  آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اننگز  کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق 10 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور  124 رنز پر پہنچایا تو عبد اللہ شفیق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، شان مسعود بھی 54 رنز پر ناتھن لیون کو چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ سعود شکیل نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔

سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر  پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے تھے، محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed