پولیس ذرائع نے بتایا کہ سزا یافتہ عادل راجہ کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں شہری محمد مسکین بٹ کی درخواست پر مقدمہ درج ہے۔
ملزم ڈیڑھ سال سے دانستہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک میں روپوش ہے۔ ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے مقامی عدالت کو درخواست کرتے موقف اپنایا ہے کہ مقدمہ نمبر 848 کے ملزم کے اثاثہ جات بشمول دو قیمتی پلاٹ، 2 گاڑیاں اور ایک فلیٹ کی نیلامی کا حکم صادر کیا جائے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم ملتے ہی عادل راجہ کے دو پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ، ایک اپارٹمنٹ اور دو گاڑیوں کی نیلامی کردی جائے گی، پولیس نے نیلامی ضابطہ کے تحت تمام کاروائی مکمل کرلی ہے۔