غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گھر گھر ، دکان دکان ، آپریشن دوبارہ شرو ع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے پولیو مہم کے باعث آپریشن جزوی طور پر روک دیا گیاتھا ۔ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن ناکام ہو گیا ہے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد غیرر جسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس گئے ہیںتاہم اب بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی آپریشن شروع کیا جارہا ہے پشاور میں سیکورٹی صورتحال کے باعث پہاڑی پورہ ، خزانہ ، فقیر آباد سمیت مختلف تھانوں کی حدود میںکرایہ پررہائش پذیر افراد کی جھان بین شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین اس وقت شہر کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر اورموجود ہیں جن کی نشاندہی قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے کی گئی ہے ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00