فلم ’اینیمل‘ سے ڈیلیٹ کیے گئے سین سوشل میڈیا پر لیک

بالی وودڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد سے ہی سوشل میڈیا اور باکس آفس پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

اب سوشل میڈیا صارفین فلم ’اینیمل‘ کے کچھ ایسے سین منظر عام پر لے آئے ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ سین ریلیز سے قبل فلم سے ڈیلیٹ کردیے گئے تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تب سے  ہی اس فلم کا دورانیہ میڈیا کی خبروں کا مرکز رہا۔

دراصل یہ فلم اصل میں 3 گھنٹے 51 منٹ طویل دورانیے کی تھی لیکن بعد میں فلم کے دورانیے کو کم کرنے کے لیے اس میں سے کچھ ایسے سین ڈیلیٹ کردیے گئے جنہیں ڈیلیٹ کرنے سے فلم کی کہانی متاثر نہ ہو۔

جس کے بعد اب سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے 21 منٹ ہے۔

 واضح رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر