پشاور میں معروف حکیم جوانسال بیٹے اور داماد سمیت قتل

شعیب جمیل

پشاور کے علاقہ ہشت نگری نانک پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف حکیم بیٹے اور داماد سمیت جاں بحق ، ملزمان نے کلینک کے اندر گھس کر فائرنگ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردیں اورجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کی دوپہر معروف حکیم محمد سلیم ولد محمد اسد ساکن رشید آباد اپنے بیٹے عبد الرحمن اور داماد عبد الودود اختر ولد اختر علی ساکن ترناب فارم چمکنی کے ہمراہ کلینک واقع نانک پورہ میں موجود تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے کلینک کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں حکیم محمد سلیم اور ان کا داماد عبد الودود اختر موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے جبکہ ان کا بیٹا عبد الرحمن شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر جابحق ہوگیا۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے جنہوں نے ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے فائر کی گئی گولیوں کے خالی خول، دیگر اہم شواہد اکٹھے کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی جبکہ ملزمان کا سراغ لگانے اور واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ایس پی سٹی طیب جان کے مطابق مقتولین میں کوئی بھی اقلیت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر