کوہستان لڑکی قتل’ مقتولہ کا والد گرفتاری’ مزید تحقیقات جاری

کوہستان میں لڑکیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان اور معاونین کی گرفتاری کے لئے کوہستان پولیس کی بھاری نفری چھاپے مار رہی ہے جبکہ کوہستان کے دورافتادہ پہاڑی گاوں برشریال میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔کوہستان پولیس لڑکی کے والد کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جبکہ ایف آئی اے نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق کوہستان ایف آئی اے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذمہ داران کی گرفتاری ممکن بنائے گئی۔واضح رہے کوہستان پولیس نے تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کے بعد ایف آئی اے سے مدد کی درخواست کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر