پشاور،بورڈ بازارمیں ریلوے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پشاور مقصود احمد جان کی خصوصی ھدایت پر ریلوے محکمہ لینڈ کا پشاور بورڈ بازار میں ریلوے کی آراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن 8 کنال زمین واگزار کردایاڈویژنل سپرنٹڈنٹ ریلوے پشاورمقصوداحمدجان نے بذات خودموقع پر پہنچ کر تجاوازت کے خلاف جاری اپر یشن کاجایزہ لیکر موقع پرموجوریلوے افسران اورریلوے پولس اورلینڈاہلکاروں کوشاباش دی اورکامیاب اپریشن پراطمینان کااظہارکیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ضیاء الجبار کے احکامات پر محکمہ لینڈ کے انسپکٹر ماجد خان پی ڈبلیو آئی پشاور تقی الدین سٹاف کے ہمراہ بورڈ بازار پشاور میں ریلوے کی آراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ریلوے کی 8 کنال کمرشل قیمتی آراضی واگزار کرائی جسکی مالیت (154) ملین روپے تھی
واضح رہے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا جائزہ لینے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پشاور مقصود جان ،ڈویژنل انجنیئر ثناء اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ضیاء الجبار کے ہمراہ متعلقہ جگہ کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا کامیاب آپریشن پر ریلوے آفسران اور سٹاف سیمت ریلوے پولیس کے جوانوں کو بہترين کارکردگی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈی ایس پشاور کا کہنا تھا کہ ریلوے آراضی پر تجاوزات قائم کرنا غیر قانونی ہے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے حاتمے تک اسی طرز کے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری رہیں گےکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے موقع پر ریلوے پولیس کے جوان بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر