لوکل گورنمنٹ نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ،زبیرعلی

شعیب جمیل

میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور تمام تر اختیارات صحیح معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں کیونکہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے جو انفورسمنٹ آفیسر مقرر کئے گئے ہیں انہیں ضلعی انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا ہے جسکی وجہ سے تجاوزات خاتمہ میں مشکلات درپیش ہیں شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام ڈبلیو ایس ایس پی کے پاس ہے جوکہ ڈائریکٹ وزیر اعلی کے اختیار میں ہے پشاور کے لئے میگا پراجیکٹ کا اختیار صوبائی حکومت نے کمشنر پشاور کو آپ لفٹ پروگرام کے تحت سپر کردیا ہے محدود مسائل کے باوجود شہر کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں مختلف این جی اوز کے تعاون سے تعلیم نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے سٹی میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے پاس سٹریٹ لائٹس اور گلی کوچوں کی پختگی کے علاہ اور کوئی اختیار نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کی بیوٹیفیکیشن افتتاح کے بعد پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک،جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی، جائنٹ سیکرٹری طیب عثمان اعوان، نائب صدر شیخ رضوان، فنانس سیکرٹری عماد وحید،سابق صدر ایم ریاض،سینئر صحافی شمیم شاہد بھی موجود تھے

میئر حاجی زبیر علی نے پشاور کے بے روزگار عمر رسیدہ صحافیوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پریس کلب صوبہ کا دارالخلافہ ہے لہذا ماضی میں اس کی خوبصورتی پر کسی نے توجہ نہیں دی چنانچہ پریس کلب کی تزین و آرائش اور بیوٹیفیکیشن کرنے کا مقصد اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی مظبوطی اور اختیارات کی منتقلی کے لئے بار ہا صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹایاں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی آج تک صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ٹکہ کا فنڈ تک نہیں ملا لیکن اس کے باوجود مختلف این جی اوز اور دیگر ذرائع سے پشاور شہر کی خوبصورتی کے لئے اقدامات اٹھائیں گئے گئے ہیں نوجوانوں کو کھیل کھود کے لئے سپورٹس سامان این سی وی سیز کی سطح پر فراہم کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان کلمحبت سرگرمیوں میں مصروف رہیں اور نشہ جیسی لے سے دور رہیں جبکہ شہر کے میگا پراجیکٹ کا اختیار بھی صوبائی حکومت نے کمشنر پشاور کو آپ لفٹ پروگرام کے تحت سپرد کردیا ہے صحافی اس معاشرے کا اہم جز ہے انکی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائیں جائینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed