پشاور بار ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوا بارکونسل کی جانب سے نیاز علی خان جھگڑاایڈووکیٹ کی لائسنس معطلی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے مذکورہ وکیل کی پشاور بار کی ممبر شپ معطل کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کے احاطہ میں وکالت کرنے پر پابندی عائد کردی ، اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور بار ایسوسی ا یشن کا اجلاس زیر صدارت اشفاق احمد خلیل ایڈووکیٹ منعقد ہواجس میں کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی،
اجلاس کی کاروئی جنرل سیکرٹری افتخار حسین سمندر ایڈووکیٹ نے کی۔اجلاس میں نیاز علی خان جھگڑا ایڈووکیٹ کی وکالت لائسنس معطلی پر بخث ہوئی اور متفقہ طور پر مذکورہ وکیل کالائسنس تاحکم ثانی عمل درآمد کرتے ہوئے وکیل کی پشاور بار ایسوسی ایشن کی ممبرشپ معطل کرکے احاطہ پشاور بار ایسوسی ایشن میںوکالت کرنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ۔