افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 4نادراافسر بری

شعیب جمیل

سپیشل کورٹ امیگریشن سنٹرل پشاورنصراللہ خان گنڈاپور نے مبینہ طور پر جعل سازی کے ذریعے افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریوں کے خاندانوں میں شامل کرنے کے الزام میں گرفتار نادرا مہمند آفس کے4 اعلی افسروں کی ضمانت درخواست منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلنئی محمد ادریس ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ غلنئی جبار خان ، سپرنٹنڈنٹ یکہ غنڈ ذیشان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یکہ غنڈ اشفاق احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے جعل سازی کے ذریعے افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریوں کے خاندانوں میں شامل کیا تھا جس کے بعد انکوائری ہوئی اور مذکورہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کردیا گیا ۔ ملزمان نے مقدمہ میں گرفتار ہونے کے بعد ضمانت درخواست دی عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر