صوابی میں تاریخ رقم،نابینا طالبہ نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرلی

صوابی(محمد شعیب)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوابی سے تعلق رکھنے والی نابینا طالبہ نے یونیورسٹی آف صوابی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرکے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ اپنے ہی ضلع صوابی کا نام روشن کردیا صوابی کے گائوں جگناتھ سے تعلق رکھنے والی اس ذہین نابینا طالبہ اسما ء بی بی نے صوابی یونیورسٹی سے ایل ایل بی میں گولڈ میڈل گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی خان سے کانووکیشن تقریب میں وصول کی بصارت سے محروم طالبہ اسما بی بی ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھتی ہے ان کا والد سہیل خان ایک زمیندار ہے اسماہ بی بی اپنی قابلیت کی بنیاد پر سکالرشپ سے ایک سمسٹر کیلیے امریکہ بھی گء تھی گزشتہ روز یونیورسٹی آف صوابی میں تیسرے کانووکیشن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انہیں ایل ایل بی کی ڈگری بھی دیدی اور ساتھ ہی بصارت سے محروم ہونے کے باوجود قابلیت اور ذہنیت کا مظاہرہ کرتے پر اسما بی بی کو داد دی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر