نبیل ظفر نے مداح سے شادی کی دلچسپ کہانی سنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر و اداکار نبیل ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے آٹوگراف مانگنے کے لیے آنے والی مداح سے شادی کی۔

نبیل ظفر نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصّہ سنایا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ میری مداح ہیں، میری اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے ریلوے اسٹیشن پر ہوئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ میری اہلیہ وہاں مجھ سے میرا آٹو گراف مانگنے آئی تھیں اور وہیں سے ہماری محبت کا آغاز ہوا اور پھر وہ آٹوگراف نکاح نامے میں بدل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر