ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی او سید اشفاق انور کی سربراہی میں ضلع بھر کے محرر سٹاف کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیاہے اس موقع پر سی سی پی او نے محررسٹاف کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور خوش اخلاقی سے سرانجام دیں ، انہوں نے سائلین کی عزت و توقیر کا پورا خیال رکھنے اور ان کی بروقت داد رسی کو ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کی۔
سی سی پی او سید اشفاق انور نے محرر سٹاف کو تھانے کی صفائی ستھرائی سمیت ریکارڈ درستگی اور سرکاری خط و کتابت کی بروقت تکمیلات سمیت حوالات کے سامنے لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ہمہ وقت نگرانی کو ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ، انہوں نے حوالاتیوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے اور ایس ایچ او و محرر دفاتر سمیت حوالات اور تمام بیرکس کی صفائی ستھرائی پر بھی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے ، اسکے ساتھ ساتھ محرر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیساتھ بد اخلاقی اور دوران ڈیوٹی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ اچھے اخلاق اور ایمانداری کا مظاہرہ کر نے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، سی سی پی او نے کہا کہ محرران کی کارکردگی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کیلئے تمام تھانوں میں شکایات رجسٹر مہیا کریں تاکہ آنے والے سائلین اپنے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی کا اندراج کر کے بروقت ان کی داد رسی ہو سکے