اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے ایک موقر اخبار کو بتایا ہے کہ بجلی کی کمپنیوں نے نیپرا کے ریگولیٹر کی جانب سے ایک عہد کا تقاضا کیا ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ وعدہ آئندہ دو ایک ہفتوں میں کردیا جائےگا۔
اس حوالے سے سماعت کی تاریخ سرکاری طور پر تو ابھی طے نہیں ہوئی لیکن سہ ماہی بنیادوں پر ہونے والی پہلی ایڈجسٹمنٹ ( جولائی تاستمبر) ابھی تک واجب الادا ہے اور یہ جلد ہی وصول لیا جائے گی۔
اس نمائندے نے وزارت خزانہ کے ترجمان کو سوال بھیجا کہ 7 دسمبر کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ہونے والے اجلاس میں 70 کروڑ ڈالر کے لیے پاکستان کی درخواست زیر غور آنے کے کتنے امکانات ہیں لیکن جمعہ کو یہ خبر فائل ہونے تک ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا تھا۔