صبا فیصل دوسری بار دادی بن گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل دوسری بار دادی بن گئیں، انہوں نے ننھے مہمان کی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان کے دوسرے بچے کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ماشاء اللّٰہ! میں بھری پوری ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے دونوں ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا اضافہ کیا۔صبا فیصل کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کے بیٹے اور اداکار سلمان فیصل اور ان کی اہلیہ نیہا فیصل کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، نیہا سلمان اسپتال کے بستر اور اسپتال کے یونیفارم میں ملبوس ہیں۔اداکارہ صبا فیصل کے گھر آئے اس ننھے مہمان کے بارے میں یہ تو معلوم نہ ہو سکا کہ یہ لڑکی ہے یا لڑکا ہے، تاہم تصاویر میں سفید اور نیلے رنگ کے امتزاج کی چادر اس بات کا عندیہ ہے کہ ان کے یہاں پوتے کی آمد ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر