غیر قانونی طور پر مقیم مزید ساڑھے 12 ہزار غیر ملکی پاکستان بدر

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن جاری ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق جمعہ کو طورخم بارڈر سے 12 ہزار 689 غیرقانونی مقیم افراد افغانستان واپس گئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار 638 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔

افغان وزیراعظم نے کہا کہ افغانوں کو واپسی کے لیے مناسب وقت دیا جائے، مل بیٹھ کر مذاکرات سے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ایلینز کو حراست میں لیکر ملک کے مختلف شہروں میں قائم ہولڈنگ پوائنٹس میں رکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed