افغان موسیقاروں کی زبردستی انخلاء کیخلاف دائر درخواست پر سماعت دوبارہ ملتوی

شعیب جمیل

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے افغان موسیقاروں کی زبردستی انخلاء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔افغان موسیقاروں کی پاکستان سے جبری انخلا کے خلاف درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے کی۔

جسٹس عبدالشکور نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حکومت کی طرف سے کیا ہدایات آئے ہیں، جس پر  ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے کل کہا ہے کہ جن افغان شہریوں کے پاس پی او آر کارڈ ہے ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ جو درخواست گزار ہے ان کے بارے میں بتائے، حکومت کا ان کے بارے میں کیا رائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر