گورنر کے سمری پر دستخط، بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی

گورنر بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے جس کے بعد بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج ارسال کی گئی تھی، گورنر بلوچستان نے آج ہی وزیراعلیٰ کی سمری منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردیے۔

گورنر کے دستخط کے ساتھ ہی بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی، بلوچستان کے وزرا، معاونین، مشیران سب اپنے عہدوں سے سبک دوش ہوگئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر