ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران کا خدشہ

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22جولائی سے ملک بھر کے پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ اس وقت فی لیٹر مارجن 6روپے ہے جس میں 5روپے کا اضافہ کرکے 11روپے فی لیٹر کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال طول اختیار کرجانے سے 9 اور 10محرم الحرام کو صرف 2روز کے لیے پمپس کھول دئیے جائیں گے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرکاری سرپرستی میں ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سرعام اسمگلنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ شدہ ایرانی پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی فروخت سے مجاز پیٹرولیم ڈیلرز کی فروخت 30فیصد گھٹ گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم سے بارہا رابطہ کرکے ان حقائق سے آگاہ کیا گیا لیکن انکی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

عبدالسمیع خان نے بتایا کہ ایرانی پٹرول فروخت کرنے پر 20 ڈیلرز کے لائسنس پیٹرولیم ڈیلرز نے کینسل کروائے ہیں، ایسوسی ایشن میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پٹرول ایران سے آرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر