میں تو گرفتار تھا، پرتشدد مظاہروں کا ذمے دار کیسے ہوگیا؟ عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں تو گرفتار تھا پُرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار کیسے ہوگیا؟سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ یہاں میڈیا موجود ہے، پیغام دینا چاہتا ہوں، میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی۔سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی، فوری رہائی کا حکم۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں تو گرفتار تھا، پُرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار کیسے ہوگیا؟عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیں، سب کو کہتا ہوں کہ سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے ہائیکورٹ سے اغوا کیا گیا، ڈنڈے مارے گئے ایسا تو کسی کرمنل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کچھ علم نہیں کیا ہوا، ابھی تک مجھے نہیں پتہ کیا ہوا۔خیال رہے کہ چیف جسٹس نے عدالت میں عمران خان سے کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ پُرتشدد مظاہروں کی مذمت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر