پنجاب انتخابات کیس؛ سپریم کورٹ کا اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنیکا حکم

اسلام آباد: پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز کے اجراء کے کیس میں سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو وزارت خزانہ کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بھیجی گئی رقم الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا جبکہ الیکشن کمیشن پیر کو سپریم کورٹ میں رقم سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔وزارت خزانہ حکام نے اِن چیمبر سماعت میں موقف دیا کہ ہمارے اوپر قرضہ جات ہیں۔ اسٹیٹ بینک حکام نے بریفنگ دی کہ 21 ارب روپے کی رقم خزانے میں موجود ہے جو حکومت کی منظوری سے ہی جاری کیے جا سکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں اِن چیمبر سماعت ہوئی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے حکومتی موقف پیش کیا جس پر انہیں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ججز نے فنڈ جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر