ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی ضلع بھر کے تحصیلوں میں سرکاری مفت آٹا کی عوام کو فراہمی کے حوالے سے خصوصی کلیکشن پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار سے زائد خاندانوں کو مفت 10 کلو والے 3 تھیلے فراہم کئے جائینگے جو کہ باقاعدہ طور پر کل بروز بدھ سے عوام کو سپلائی شروع کرینگے.جس کی تمام تر مانیٹرنگ ضلعی انتظامیہ کے افسران کرینگے۔
ضلع خیبر کے ہر گھرانے میں صرف ایک اہل فرد کو اصل شناختی کارڈ پر آٹا فراہم کیا جائیگا۔مفت آٹا کے متعلق اپنی اہلیت جاننے کے لئے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر،مرستیال موبائیل ایپلیکیشن،یا ویب سائٹ http:freeaata.kp.gov.pk پر اپنے شناختی کارڈ کا اندراج کریں۔