دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے والد شیر خوار کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد اپنے پوتے محمد بن حمدان کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے یہاں تیسرے صاحبزادے کی ولادتتصور میں شیخ حمدان بھی عقب میں کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ دبئی کے شاہی خاندان کی تین نسلوں کی یادگار تصویر ہے۔انسٹاگرام پر شیخ حمدان کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے 25 فروری کو سوشل میڈیا پر اپنے تیسرے بیٹے کی ولادت کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر