شعیب جمیل
پشاور کی مقامی عدالت نے جامعہ پشاور میں سیکورٹی سپروائز کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم مسعود کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، گزشتہ روز جب پولیس نے نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی گارڈمسعود کو جب جوڈیشل مجسٹریٹ محمد طیب کی عدالت میں پیش کیاگیا، تو اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم مسعود پر الزا م ہے کہ اسکی مبینہ فائرنگ سے جامعہ پشاور کے سیکورٹی سپروائزر تقلین بنگش جابحق ہوگیاتھا، ملزم سے تفیش کی ضرورت ہے ، لہذا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاجائے ، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،







