ملک بھر کیطرح پشاور ڈویژن میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور ناصر خلیلی کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی میں ڈویژنل افسران ریلوے ملازمین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن کو کشمیر کے جھنڈے لگائے گئے تھے ۔کینٹ ریلوے سٹیشن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینر بھی لگائے گئے تھے جس پر بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے نعرے درج تھے
ڈی ایس پشاور کی خصوصی ھدایت پر یوم کشمیر کے موقع پر رحمان بابا ایکسپریس پر کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے بھی لگائے گئے تھے جبکہ ایک کوچ کو بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سجایا گیا تھا۔ ڈی ایس پشاور کا ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہم یہاں کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئے ہیں
امن پسند قوم کی حیثیت سے ہمیں تمام فورمز پر جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہنا چاہیے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کی کلید ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00