شعیب جمیل
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصررشید خان نے مختلف اضلاع میں تعینات گریڈ 18,19اور 20کے 41جوڈیشل افسران کی ترقی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جاری اعلامیوں کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز گریڈ 20سے سیشن جج گریڈ 21 کی پوسٹ پر ترقی پانے والوں میں احتشام الحق دانشمند خاں، زیبا رشید، عالیہ سعدیہ لودھی، سعدیہ عندلیب، عادل مجید خان، شاکر اللہ خان اور ارباب عزیز خان شامل ہیں۔ اس طرح گری سینئر سول گریڈ 19 سے ایڈیشنل سیشن جج گریڈ 20میں ترقی پانے والوں میں شوکت علی، محمد مشتاق، اکبر علی، عمران شاہین، اکبر علی، اعجاز یونس، قرا العین چاند عرفان، شاہ فیصل اور اشتیاق احمد شامل ہیں جبکہ سول جج گریڈ 18سے سینئر سول جج گریڈ 19میں ترقی پانے والوں میں سلیم الرحمان، قراالعین راشد، ضیا جہانگیر، گلزار شاہ، فرہاد احمد، بدر منیر، نعیم اللہ خان جدون، سید اجلال حسین، نوید اللہ، عامر اللہ آفریدی، مدیحہ الرحمان، محمد حیات، فرحان علی، نوید احمد، آصف رضا، محمد اسماعیل، ثاقب خان، عالیہ، نازیہ حسن، سعیدہ اختر، آمنہ حیدر، ملیحہ علاودین، صنم سجاد، قراالعین اور صدیق احمد شامل ہیں۔اس ضمن میں ترقی پانے والے افسران کی نئی تعیناتی کا اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔