انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ سیریز میں ہمارے ہر کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دی، ریحان احمد نے ڈیبیو پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔پوسٹ میچ پریزٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ کا اسٹائل تبدیلی کرنے کے پروسس میں ہیں۔بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں پاکستان میں کرکٹ کتنی مقبول ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔پاکستان ٹیم ہوم گراونڈ پر اس قبل 1960 میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہاری تھی۔ہوم گراونڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراونڈ پر آسٹریلیا سے بھی ایک ٹیسٹ ہارا تھا۔