سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے جیل کی تیاری بھی کر رکھی ہے۔فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ایف آئی اے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اگر ضمانت نہ ملی تو کیا ہو گا؟صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جیل ہو گی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں سرویلنس رکھتی ہیں، ٹیلی فون ٹیپ ہوتے ہیں مگر اس کو ریلیز کیا جا رہا ہے جو نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ایجنسیوں کا یہ کام نہیں کہ فون ٹیپ کر کے اسے ریلیز کیا جائے، ایجنسیوں کا کام اس کو پروٹیکٹ کرنا ہوتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین سے صدرِ مملکت کے بیان کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00