سخت سوال پوچھنے پر عمران خان کی موجودگی میں کارکن پر تشدد

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو عمران خان سے سوال پوچھنا مہنگا پڑگیا۔ تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل راولپنڈی کی خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں تقریب کے دوران کارکن ناصف گرو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سوال کیا کہنظریاتی رہنما پارٹی سے باہر اور چاپلوس آپ کے دائیں بائیں ہیں یعنی جینوئن ورکرز باہر بیٹھے ہیں، اس ساری صورتحال میں پارٹی کیسے چلے گی؟۔ناصف گرو کے سوال پر عمران خان نے وہاں موجود دیگر کارکنوں سے کہا سوال کرنے والے کو بولنے دیں۔ جس کے بعد سوال پوچھنے والے کارکن ناصف کو دیگر افراد نے گھیر کر خاموش کروانے کی کوشش کی پھر اسے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عمران خان سے سوال کرنے والے پارٹی کارکن ناصف کا تعلق شیخ رشید کے حلقے سے ہے، جسے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر