سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سیدو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سات دہائیوں پر مبنی اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب نے باہمی اور عالمی فورم پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو جلد دورہ سعودی عرب کی دعوت دی، جبکہ وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed