استعفی دیں، ضمنی انتخابات کرادیئے جائیں گے،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفی دیں، ضمنی انتخابات کرادیئے جائیں گے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوجائے گا، استعفی دینا ہے تو استعفی دینے کا کچھ طریقہ ہوتا ہے، وہ اپنائیں۔مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پونے چار سال یہ لوگ تقریریں اور سیاسی انتقام ہی لیتے رہے، خدارا ملک کے حالات ٹھیک کرنے دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پرانی حکومت سے متعلق کہنا تھا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے، لیکن حساب ضرور لیں گے۔مریم نواز پارلیمنٹ ہاس میں مہمانوں کی گیلری میں پہنچیں، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ملک کی جان اس نالائق ترین حکومت سے چھوٹ گئی، ایل این جی، بلین سونامی ٹری، ادویات سمیت تمام اسکینڈل میں انتقام نہیں حساب ضرور ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed