عدم اعتماد پر بحث کا وقت اب ختم ہو چکا، پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر بحث کا وقت اب ختم ہو چکا ہے، آج اسپیکر کو آئین، قواعد و ضوابط کے مطابق ہر حال میں ووٹنگ کرانی ہوگی۔ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ ووٹنگ نہ کرانے پر اسپیکر آئین بلکہ توہین عدالت کے بھی مرتکب ہوں گے، اسپیکر کے پاس ووٹنگ میں تاخیر کا اب کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایک بار آئین شکنی کرچکے ہیں، اب محتاط رہیں، عمران خان کو غیرآئینی طریقے سے بچانے کی کوشش پر عدالت نے اسپیکر کو آئین شکن قرار دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ باعزت طریقے سے استعفی دینے کا وقت گزر چکا ہے، عمران خان اب آئین اور عدالتی فیصلے کے مطابق عدم اعتماد کا سامنا کریں، تقاریر اور احتجاج سے عدم اعتماد کی تحریک ختم نہیں ہوسکتی۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت شروع ہونے والا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر