کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں ایک نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسز بند کردیں۔نجی اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ آن لائن کلاسز لیں گے جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو گروپ کی صورت میں بلایا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق کلاسز کے2 گروپ کر کے3 دن ایک اور اگلے3 روز دوسرے گروپ کو بلایا جائے گا۔انتظامیہ نجی اسکول کا کہنا ہے کہ صرف 9ویں اور10ویں جماعت کے طلبہ روز اسکول آئیں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 12 سال کے طالبعلموں کو ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب حیدر آباد کی ایک نجی یونیورسٹی بھی کورونا کے پیش نظر بند کردی گئی ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00