مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کردینا ظلم ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کردینا ظلم ہے۔پٹرول بحران پر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں ہے، یہ ظلم کی انتہا ہے، خلقِ خدا رل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے، ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے۔ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالا کی تصاویر صرف پٹرول کیلیے قطاروں کی نہیں، یہ تصاویر عوام کے کرب، تکلیف اور بے بسی کی داستان ہے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ میری دعا ہے انہی قطاروں میں عمران خان، اسے مسلط کرنے والیاور وزرا بھی کھڑے ہوں، تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed