افغانستان کے شہر قندھار میں بم دھماکا ہوا ہے، افغان میڈیا کا کہناہے کہ اس بم دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔مقامی سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ قندھار میں ہونے والے دھماکے میں بہت زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں پہنچی ہیں جنہوں نے امدادی کام کا آغاز کر دیا ہے۔