پنجاب میں قیدیوں کیلئے اخبارات کے اجرا کا حکم

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جیلوں کی بیرکس میں قیدیوں کے لیے اخبارات کے اجرا کا حکم دے دیا۔پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قیدی اب جیل بیرکس میں اخبارات کا مطالعہ بھی کرسکیں گے۔وزیر اعلی پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری اطلاعات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بیرکس میں قیدیوں کے لیے اخبارات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدگی سے اخبارات مہیا کیے جائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قیدیوں اور جیل ملازمین کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے کے پیکیج سے نظام میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed