فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے، جس میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ محکمے کے آئی ٹی سسٹم کی استعداد کار میں بہتری لائی گئی ہے۔